حیدرآباد۔22جولائی(اعتماد نیوز) آج مرکزی وزیر شہری ہوا باز اشوک گجا پتی
راجو نے آج کہا کہ وشاکھا پٹنم میں نان میٹرو ایر پورٹ کو قائم کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وجئے واڑہ ایر پورٹ کو بین الاقوامی حیثیت دی
جائیگی۔ جبکہ بہت جلد
انٹگریٹڈ ٹرمنل قائم کیا جائیگا۔ مرکزی وزیر شہری ہوا
باز نے کہا کہ ملک بھر میں 50سستے طیرانگاہوں کو قائم کیا جائیگا۔ آندھرا
پردیش میں وجئے واڑہ ‘تروپتی‘ اور کڑپہ میں جبکہ تلنگانہ میں حیدرآباد کے
ساتھ ورنگل میں بھی سستے طیرانگاہوں کو قائم کیا جائیگا۔